کراچی ،پولیس کارروائیاں، 4ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی ،پولیس کارروائیاں، 4ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، ملیر الفلاح سے سیاسی جماعت کا کارکن زیرحراست، ماڑی پور سے تین جبکہ ڈیفنس کے علاقے سے ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ملیر الفلاح کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے کارکن ثاقب علی کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے ثاقب علی کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب ماڑی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان متعدد جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ڈیفنس فیز 2 میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم کے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...