پشاور ،انجینئرنگ یورنیورسٹی کے وائس چانسلر کا داخلہ کیمپ کا دورہ

پشاور ،انجینئرنگ یورنیورسٹی کے وائس چانسلر کا داخلہ کیمپ کا دورہ

پشاور(پاکستان نیوز) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں انڈرگریجویٹ انجینئرنگ پروگرامز کیلئے اوپن میرٹ پر داخلو ں کا اجراء کل سے کردیا گیا ۔انجینئرنگ یونیورسٹی کے ایڈمشن ڈائریکٹوریٹ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اوپن میرٹ میں داخلے 27ستمبر 2016تک جاری رہیں گے۔جبکہ نان سبسیڈائزڈ(Non-Subsidized)سکیم کیلئے داخلو ں کا اجراء 29اگست سے ہوگا جوکہ17ستمبر تک اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔ طلباء کی سہولت کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن بروز ہفتہ و اتوار بھی کھلا رہے گا۔ درخواست گذاروں کی بڑی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے انجینئرنگ یونیورسٹی کے ڈائریکٹریٹ آف ایڈمیشن نے نیو اکیڈیمک بلاک میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ جس میں امیدواروں کو تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جاری ہیں ۔ انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے ایڈمشن کیمپ کا دورہ کیا اور طلباء اور ان کے والدین سے بات چیت کی ۔ تمام امیدواروں اور انکے والدین نے ایڈمیشن کے طریقہ کار پر اطمنان کا اظہار کیا اور بہترین سہولیات فراہم کرنے پر وائس چانسلر اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے بھی ایڈمشن کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر اطمنان کا اظہار کیا اور ڈائریکٹر ایڈمیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انکو مبارکبا د پیش کی۔ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر نور محمد اور ڈائریکٹر ایڈمشن ڈاکٹر مصباح للہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ طلباء کی آسانی کے لئے ایڈمشن کا عمل صبح 9بجے سے شام4بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر