عبدالولی خان یونیورسٹی کے درجنوں طلباء کا ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل

عبدالولی خان یونیورسٹی کے درجنوں طلباء کا ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)یو نین کونسل ملی خیل عبدالولی خان یو نیو رسٹی کے درجنوں طلباء کا ٹرانسپورٹ مسئلہ حل ،ناظم یو نین کونسل ملی خیل نے عبدالولی خان یو نیورسٹی کے کو ٓرڈینیٹر کیسا تھ ملاقا ت کرکے طلباء کے لئے یو نیورسٹی کی جانب سے ٹرانسپوررٹ کی منظوری دے دی ۔طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق یو نین کونسل ملی خیل کے درجنوں طلباء پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے یو نیو رسٹی جاتے ،اکثر اوقات گاڑی نہ ملنے کی صورت میں اہم کلاسز مس ہوجاتے ،یو سی ملی خیل کے ناظم اور ڈسٹرکٹ کونسل کے رکن ولی الرحمان خان نے بدھ کے روز عبدالولی خان یو نیورسٹی کے کو آرڈینیٹر کے ساتھ ملاقات کی ۔اور انہیں بتایا کہ طلباء کے لئے یو نیورسٹی کی جانب سے ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے جس پر کوآرڈینیٹر نے فوری عمل کرتے ہوئے طلباء کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتطام کرلیا ۔طلباء نے ٹرانسپورٹ کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔