اقتصادی راہداری میں پختونخوا کو اپنا حق دیا جائے ،فضل رحیم

اقتصادی راہداری میں پختونخوا کو اپنا حق دیا جائے ،فضل رحیم

صوابی( بیورورپورٹ)اقتصادی راہداری میں خیبر پختونخوا کو اپنا حق دیا جائے یہ صوبہ پچھلے 35سالوں سے بد امنی کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے یہاں غربت اور بے روزگاری عروج کو پہنچ چکی ہے جب کہ آج وفاقی حکومت نے اپنی ساری توجہ پنجاب پر موکوز کی ہوئی ہے جو کہ انتہائی ظلم و زیادتی ہے ان خیالات کااظہار عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما فضل رحیم نے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ راہداری منصوبہ پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑا منصوبہ ہے اس سے تمام صوبوں کو فائدہ پہنچانا چاہئے۔ اگر خیبر پختونخوا کو اس سے محروم رکھا گیا تو یہاں کی تما م پارٹیاں متحد ہو کر احتجاج کرئے گی پاکستان میں معاشی انقلاب اسی وقت آسکتا ہے جب اس منصوبے سے ہر صوبے کو ان کا حق دیا جائے اگر کسی بھی صوبے کو نظر انداز کر نے کی کوشش کی گئی تو یہ منصوبہ ناکامی سے دوچار ہو گا#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...