شانگلہ ،ضلع کونسل کا بجٹ اجلاس دوسرے روز بھی جاری

شانگلہ ،ضلع کونسل کا بجٹ اجلاس دوسرے روز بھی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر )شانگلہ کے ضلعی کونسل کا بجٹ اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہا ۔ کونسل اجلاس میں متفقہ طور پر نان سیلری بجٹ متفقہ طور پر منظور کیا گیا ۔اراکین ضلع کونسل نے بجٹ اجلاس میں بجٹ پر تفصیلی بحث ہوئی،ضلع کونسل اجلاس کوڈسٹرکٹ پولیس افسر شانگلہ کی طرف سے امن وامان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، ضلع کا بجٹ اجلاس سپیکر ضلع کونسل کامران اقبال کی صدارت میں دوسرے روز بھی جاری رہا ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمد خان سمیت اراکین ضلع کونسل نے اجلاس میں شرکت کی ۔ضلع پولیس افسر شانگلہ راحت اللہ خان اور ڈی ایس پی باچا حضرت نے محکمہ پولیس کی چھ ماہ کی کار کردگی اور امن وامان کی صورت حال پر ضلع کونسل کو تفصیلی بریفنگ دی۔اور اراکین ضلع کونسل کے سوالات کے جوابات دئے ، بجٹ اجلاس پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حاجی سدیدالرحمن نے کہا کہ امید ہے کہ کونسل ممبران کو برابری کی بنیاد پر فنڈ تقسیم ہوگی۔بجٹ اجلاس سے ،شیر علی خان،ذاکراللہ،صابرالرحمن،سرفرازخان، الطاف حسین گلاب شاہ پوری،حیات خان ضیاء الحق ،حاجی سلطان نبی،شرین زادہ خان،جہان علی نے بھی حصہ لیا۔اور بجٹ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اراکین ضلع کونسل نے بعض محکموں کے نان سیلری بجٹ پر تحفظات کا اظہار بھی کیا بعد اذاں کونسل نے نان سیلری بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔جبکہ ترقیاتی بجٹ پر بحث آج بروز جمعہ کو ہو گی۔ضلع ناظم نیاز احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد ش ضلع کی ترقی اور خوشحالی ہے ،ہم نے مشترکہ طور پر شانگلہ کو آگے بڑھانا ہے ،نیاز احمد خان نے کہا کہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے۔