صوابی میں نوجوان چرواہے کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا
صوابی( بیورورپورٹ)گندف ضلع صوابی میں نوجوان چراہے کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا گل زرین سکنہ گندف لبہ ڈم نے تھانہ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایاکہ ان کا آٹھارہ سالہ نوجوان بیٹا عمر زیب گذشتہ صبح بکریوں کو چرانے کے لئے قریبی کھیتوں گئے تھے واپس نہ آنے پر جب ہم نے ان کی تلاش شروع کر دی تو اس کی لاش کھیتوں میں قتل شدہ پڑی تھی وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہ ہو سکی گدون پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#