مردان ،کار میں آگ بھڑک اٹھی ،مکمل طورپر خاکستر

مردان ،کار میں آگ بھڑک اٹھی ،مکمل طورپر خاکستر

مردان(بیورورپورٹ)مردان نوشہرہ روڈ پر اچانک موٹر کار میں آگ بھڑک اٹھی موٹر کار مکمل طور پر تباہ ہو گیا ڈرائیور معجزانہ طور پر بال بال بچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران ایس ای واپڈا کی اجلاس سے غیر حاضر ہونے پر احتجاج مظاہرہ کر کے مردان نوشہرہ روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا تھا اس دوران گاڈیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اس دوران ایک موٹر کار ماڈل 1986کی وائرنگ شارٹ ہونے سے موٹر کار میں اچانک آگ آگ گئی واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ کر آگ بھجادی تاہم گاڈی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر