ینگ ڈاکٹرز کا ساتھی کے قاتلوں کی گرفتار کا مطالبہ

ینگ ڈاکٹرز کا ساتھی کے قاتلوں کی گرفتار کا مطالبہ

پشاور( کرائمز رپورٹر ) ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن خیبر پختونخونے ڈاکٹر داؤ د کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکے قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیاہے جبکہ صوبائی اور وفاقی ڈاکٹروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہسپتالوں اور ڈاکٹرز ہاسٹلز میں اسپیشل فورس ،سیکیورٹی کیمرے اوردیگر الات نصب کرنے کا بھی مطالبہ کردیا ہے ان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سید غفار شاہ اورڈاکٹرگلاب نو ر آفر یدی نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاان کا کہنا تھا کہ اس وقت یہاں پر ڈاکٹرز ،صحافیوں اور ہر طبقہ کے لوگوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور اکثر لوگوں کو اغوا کے بعد قتل کر دیا جاتا ہے حکومت کی جانب سے شہریو ں کی جان و ما ل کے تحفظ کیلئے کو ئی خا طر خوا ہ انتظا ما ت نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر دا ؤ د کو ملزمو ں نے قتل کر دیا لیکن اسکے ملزمو ں کو تاحا ل گرفتار نہیں کیا گیا ہے جو متعلقہ پولیس کے نا کا می کا منہ بو لتا ثبو ت ہے ۔انہوں نے مظا لبہ کر تے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں و ڈاکٹرز ہاسٹلز میں جدید سیکیورٹی آلات نصب کرنے کے ساتھ ساتھ ایف سی کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ ڈاکٹرز ڈیوٹی کے دوران اور پھر ہا سٹلز میں عدم تحفظ کا شکار نہ ہوں۔انھوں نے ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس کے قتل ہونے والے ڈاکٹر داؤڈ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انکے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے بھی مطالبہ کیاہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر