کرک ،ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کا ایم پی اے کے زیر صدارت اجلاس

کرک ،ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کا ایم پی اے کے زیر صدارت اجلاس

کرک(بیورورپورٹ)ضلعی ترقیاتی ایڈوائزری کمیٹی’’ڈیڈک‘‘ ضلع بھر میں گیس رائلٹی فنڈ سے 42کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری دیدی تفصیلات کیمطابق ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس چےئرمین ڈیڈک ایم پی اے گل صاحب خان کی صدارت میں ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کے آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کرک عابد خان وزیر ایم پی اے ملک قاسم خان ضلع نائب ناظم سجاد بارکوال ضلعی افسیر محکمہ صحت فضل ہادی ایم ایس بشرے الدین خلجی ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو محمد شعیب خٹک ایکسئن پبلک ہیلتھ نور محمد خان وزیر تینوں تحصیلوں کے ٹی ایم اویز سمیت جملہ محکموں کے ضلعی سربراہ افسران ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر میر علی خان ضلعی ناظر حاجی محمد امتیاز خٹک نے شرکت کی اس موقع پر ضلع بھر میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کے بارے تفصیلی گفتگو محکموں کی کارکردگی چےئرمین کو پیش کی گئی اس موقع پر چےئرمین ایم پی اے گل صاحب خان ضلع بھر میں آبنوشی نکاسی اب ،گلیات پختگی ،روڈز کی تعمیر محکمہ تعلیم ،محکمہ صحت کی سہولیات رسائی کے عوامی فلاحی منصوبوں کی تعمیر کیلئے مجموعی طورپر 42کروڑ روپے کی منظوری گیس رائلٹی سے دیدی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلعی کی تعمیر وترقی کیلئے گیس رائلٹی 2016ابھی باقی ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی کی تعمیر و ترقی میر آرزو اور تمنا ہیں انہوں نے کہا کہ جملہ افسران قائد تحریک انصاف کے ویژن کیمطابق عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑ یں انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بھی ضلعی ترقیاتی کمیٹی سے منظوری کے بعد جلد ز جلد تعمیر کا کام بھی شروع ہو جائینگے اس موقع پر حلقہ پی کے اکتالیس میں نا مکمل آبنوشی منصوبوں کی تکمیل کا بھی فیصلہ ہو گیا ملک قاسم نے اپنا گیس رائلٹی حصہ نا مکمل 186منصوبوں پر خرچ کرنے کی کارکردگی ظاہر کی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...