شہریوں کی شکایت پر 2ایس ایچ اوز فوری طور پر معطل ،محکمانہ کارروائی کا حکم

شہریوں کی شکایت پر 2ایس ایچ اوز فوری طور پر معطل ،محکمانہ کارروائی کا حکم

پشاور( کرائمز رپورٹر )انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے دو ایس ایچ اُوز کو فوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے ایک شہری نے آئی جی پی خیبر پختونخوا کو ایس ایم ایس کے زریعے ایس ایچ اُو پہاڑی پورہ پشاور صفدر خان کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کی شکایت کی تھی ۔ جبکہ چترال کے رہائشیوں نے تھانہ ایون چترال کے ایس ایچ اُو شمشیر الہی کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ تعلقات کے بارے میں آئی جی پی کو شکایت کی تھی۔ آئی جی پی نے دونوں ایس ایچ اُوز کے خلاف لگائے گئے الزامات کو جب متعلقہ سینئر پولیس افسروں کے زریعے چیک کیا ۔ تو اُنہوں نے الزمات کو حقیقت پر مبنی قرار دیا۔ اور دونوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی سفارش کی۔ آئی جی پی نے سینئر پولیس افسران کی رپورٹ کی روشنی میں دونوں یعنی ایس ایچ اُو پہاڑی پورہ پشاورصفدر خان اور ایس ایچ اُو ایون چترال شمشیر الہی کو فوری طور پر معطل کرکے اُنکے خلاف مزید محکمانہ انکوائری کا حکم بھی جاری کردیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر