14 سال سے بیٹا گردے کے مرض میں مبتلا ہے ،فنکارہ نوشابہ

14 سال سے بیٹا گردے کے مرض میں مبتلا ہے ،فنکارہ نوشابہ

پشاور( کرائمز رپورٹر )پاکستان ٹیلی ویژن کی نامور صدارتی ایوارڈ یافتہ فنکارہ نوشابہ نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ 14ماہ سے گردے مر ض میں مبتلاانکے بیٹے کے علاج کافوری بندوبست کیا جائے بیٹے کے علاج پر ایک ہفتے میں 60ہزار روپے خرچ ہورہے ہیں جو کہ میرے بس کی بات نہیں ہے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی وی اور ریڈیوپاکستان کی مقبول اور نامور اداکارہ نوشابہ نے کہاکہ میں 1979سے پی ٹی وی اور ریڈیو سے منسلک ہوں اور اب تک متعددڈراموں میں اداکاری کرچکی ہوں ۔اس دوران جس جمع پونجی سے اپنا گھر بنایاتھا جس کو مجبوراً بیٹے کے علاج کیلئے فروخت کردیاہے کیونکہ اسکے علاوہ میرا کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب اس سلسلے میں پی ٹی وی پشاور سینٹر کے منیجر کو درخواست دی تو انہوں نے یہ کہہ کر انکارکردیا کہ آپ کا علاج ہوسکتاہے لیکن آپ کے بیٹے کا نہیں انکاکہناتھاکہ بیٹے کے مکمل علاج پر 70لاکھ روپے سے زائد خرچ آتاہے جو کہ میرے بس کی بات نہیں ہے ۔اسی لئے مجبوراًہوکر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتی ہوں کہ انکے بیٹے کے علاج میں میری مدد کی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...