بٹ خیلہ ،ٹرک دریائے سندھ میں گرنے سے ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق

بٹ خیلہ ،ٹرک دریائے سندھ میں گرنے سے ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ) داسو کوہستان کے مقام پر دریا میں میں ٹرک گرنے سے بٹ خیلہ کا ڈرائیور اور کلینر جاں بحق ہو گئے جبکہ لاشیں تاحال نہیں نکالی جا سکیں واقعے کے مطابق گلگت میں مقیم بٹ خیلہ کے تاجر محمد ارشاد کا ملکیتی ٹرک نمبرSR1527 جو کہ خشک میوے سے لدا ہوا تھاگذشتہ ہفتے گلگت سے سوات آرہاتھا کہ داسو کوہستان میں برسین کے مقام خطر ناک موڑ کاٹتے ہو ئے سینکڑوں فٹ گہرائی میں دریائے سند ھ میں جا گراپانی کی سطح انتہائی بلند ہو نے کی وجہ سے ٹرک اور اس کاڈرائیور خیال مست ولد سرمست اور کلینر تلاوت ولد فاتح رحمن ساکنان بٹ خیلہ پانی میں ڈوب کر لا پتہ ہو گئے اور ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بھی ان کی لاشیں نہیں ملی دوسری جانب جاں بحق افرادکے گھروں میں کہرام مچا ہوا ہے جبکہ لواحقین نے صو بائی حکومت سے مدد کی اپیل کی

مزید : پشاورصفحہ آخر