باجوڑ ایجنسی ،بڑے تجارتی مرکز عنایت قلعہ میں کیمرے نصب
باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ ایجنسی کے سب سے بڑے تجارتی مرکز عنایت قلعہ میں سیکورٹی کیمروں کی تنصیب ۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں پہلی بار سب سے بڑے تجارتی مرکز عنایت قلعہ میں چیف آف عنایت کلے محمد ہمایون خان کے خصوصی ہدایت پر عنایت کلے بازار اور تمام مارکیٹوں میں 30کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل ہوا اور ساتھ ساتھ بازار کے لئے پچاس افراد پر مشتمل خصوصی دستہ بھی تشکیل دیا گیا عنایت کلی بازار میں یوم پاکستان کے موقع پر کیپٹن جنید احمد 172وینگ نے ایک پروقار تقریب میں سیکورٹی کیمروں کا افتتاح کیا اس موقع پر اس موقع پر علاقائی مشران ،عمائدین اور تاجر برادری کے صوفی حمید و دیگر افراد موجود تھے اس موقع پر مہمان خصوصی کیپٹن جنید احمد نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں امن وامان کے قیام کے لئے سیکورٹی فورسز کی قربانیا ں لا زوال ہیں ہر مشکل وقت میں عوام نے سیکورٹی فورسز کی مدد کر کے امن کی قیام کے لئے پر قسم کا تعاون کیا ہے چیف آف عنایت کے محمد ہمایون خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ ،بریگیڈیر ضیا ء الاسلام او ر کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس نیئر زمان کی امن کے لئے کوششیں لائق تحسین ہے ان کے بہترین صلاحیتوں کی بدولت امن و امان میں قابل ذکر بہتری آئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضیاء الرحمان خان کی انتھک کوششوں کی وجہ سے سیکورٹی کیمروں کی تنصیب کا کام وقت سے پہلے پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے جس پر ہم ان کو داد دیتے ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امن وامان کی ذمہ داری ہم سب کا مشترکہ فرض ہے ہم کسی بھی قیمت پر علاقے کے امن کو خراب نہیں کرنے دینگے اور پاک فوج کے ساتھ تعاون کے لئے شانہ بشانہ کھڑے ہو نگے ۔