اختیارات ملنے سے ترقیاتی کاموں میں کوئی مشکل نہیں ،عبداللہ خان

اختیارات ملنے سے ترقیاتی کاموں میں کوئی مشکل نہیں ،عبداللہ خان

مٹہ (نما ئندہ پاکستان )تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے کہا ہے ۔کہ اختیارات نا ظمین کوملنے سے اب ترقیاتی کاموں میں زیادہ مشکل نہیں ہوگی ۔کیونکہ اب ناظم کے پاس اختیار ہوگی ۔مٹہ تحصیل میں جاری ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کرینگے ۔ٹھیکدار ترقیاتی کاموں کوبروقت معیاری مکمل کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز تحصیل کونسل مٹہ کے ماہانہ اجلاس جو سپیکر محمد حکیم کے زیر صدارت منعقد ہوا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں کونسل کی ممبران کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اصف علی خان ۔تحصیلدار ھدایت اللہ خان ۔پولیس افسران ۔واپڈا ۔پبلک ہیلتھ ۔فارسٹ۔ مٹہ ہسپتال ۔ہائے وے اور دیگر محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ مٹہ میں ایک نادرہ افس انتہائی کم ہے ۔اسلئے یہاں پر مرکزی حکومت خواتین کیلئے الگ سنٹر کیساتھ ساتھ مردوں کیلئے بھی ایک سنٹر منظور کر یں ۔تاکہ یہاں کی عوام کی عوام کی مشکلات کم ہوجائے ۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اپنا کام پوری ایمانداری سے کرنے کو یقینی بنائے ،اور عوام کو تنگ کرنے سے گریز کریں ۔انہوں نے سافٹ ویئرسے محروم ویلج کونسلوں کو یہ سہولت جلد سے جلد دینے کابھی مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل مٹہ اور صوبائی حکومت ملکر مٹہ تحصیل میں پہلی بار تاریخی ترقیاتی انقلاب لانے میں مصروف ہے ۔اور عوام کی خدمت کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا چایئے ۔انہوں نے کہا کہ جوبھی کام حکومت کرتا ہے ۔اس پر اگر حکومت اپنا جھنڈا لگاتے ہیں ۔تو وہ کوئی غلط کام نہیں ۔اجلاس سے فضل ربی نے مطالبہ کیا ۔کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نئے رجسٹریشن جلد از جلد شروع کرکے عوام کو اس مشکل سے نجات دلادیں ۔عادل خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ مٹہ ہسپتال میں یہ ریفرکرنے والے پالیسی کوختم کرکے مریضوں کی یہاں پر علاج کریں ۔انہوں نے لوکل کوٹے کو عوام کو دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔اجلاس میں کونسلر ڈاکٹر امجد علی کے طرف سے سمبٹ گاوں سے پانی کی نہر باہر کرنے کی متفقہ قراداد بھی منظور ہوئی ۔اجلاس میں کونسلر جاوید علی نے سڑکوں میں موجود بجلی کی کھمبوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔اجلاس میں مٹہ ہسپتال کے ڈاکٹروں کے کارکردگی پر کڑی تنقید کی گئی ۔جبکہ واپڈا والوں پر بھی کونسلروں نے دل کی بڑاس نکال دی ۔اجلاس میں تحصیل ناظم عبداللہ خان اور اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان کے درمیان ٹرانسفارمروں کی مرمت کی طریقہ کار پر خوب جواب در جواب کڑی بحث ہوئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...