جے ٹی آئی شیرگڑھ کے انتخابات ،اسد محمود صدر منتخب
شیرگڑھ(نامہ نگار )جمیعت طلباء اسلام شیر گڑھ یونٹ کا انتخابات مکمل اسد محمود صدر،عبدالقدیر سینئر نائب صدر اورشاہد اللہ جنرل سیکرٹری منتخب انتخابات کی نگرانی سرپرست اعلیٰ حافظ محمد سعید نے کی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دارالعلوم اسلامیہ عربیہ شیر گڑھ میں گذشتہ روز جمیعت طلبہ اسلام شیر گڑھ یونت کا انتخابات عمل میں لائے گئے جس کی نگرانی سرپرست اعلیٰ حافظ محمد سعید نے کی اس موقع پر اسد محمود صدر،عبدالقدیر سینئر نائب صدر،دوست محمد نائب صدر،شاہد اللہ جنرل سیکرٹری،غنی اکبر نائب جنرل سیکرٹری،مرسلین ڈپٹی جنرل سیکرٹری،سعید الرحمان جائنٹ سیکرٹری،حبیب سلام فنانس سیکرٹری،شاکر اللہ معاون اول فنانس سیکرٹری،محمد افتاب پریس سیکرٹری اور تیمور خان سالار اول منتخب ہوگئے نو منتخب صدر نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ بروز اتوار نو منتخب کابینہ سے سرپرست اعلیٰ حافظ محمد سعید حلف لیں گے لہذا تمام ممبران بروقت شرکت یقینی بنائیں