ڈیرہ ،غیر قانونی اسلحہ برآمد ،ملزم گرفتار

ڈیرہ ،غیر قانونی اسلحہ برآمد ،ملزم گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)کلاچی پولیس نے محلہ شیخی میں کاروائی کے دوران ایک شخص سے ناجائز اسلحہ اور سینکڑوں بارودی پٹاخے برآمد کرلئے ، صدر پولیس نے سلیم پیٹرول پمپ کے قریب ایک شخص سے شراب کی تین بوتلیں برآمد کرلیں جبکہ ٹاؤن پولیس نے مکان کی رجسٹریشن نہ کرانے پر بائی پاس کے قریب سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق کلاچی پولیس نے محلہ شیخی میں کاروائی کے دوران روزی خان ولد شاہجان سے 250بارودی پٹاخے اور ایک پستول تیس بور اور 16کارتوس برآمد کرلیئے ۔صدر پولیس نے سلیم فلینگ سٹیشن کے قریب منیر ولد بشیر احمد سے تین بوتل شراب برآمد کرلیں اور اس کو گرفتار کرلیا ۔ٹاؤن پولیس نے بائی پاس کے قریب مکان کی رجسٹریشن نہ کرانے پر عمر خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...