پیپلز پارٹی کیخلاف ہر دور میں سازش کی گئی ،سینیٹر روبینہ خالد

پیپلز پارٹی کیخلاف ہر دور میں سازش کی گئی ،سینیٹر روبینہ خالد

واڑی (نمائندہ پاکستان)پیپلز پارٹی کے خلاف ہر دور میں سازش کی گئی ہے لیکن پیپلزپارٹی پاکستان کے ہر کو نے میں چٹان کے طر ح مظبو ط ہے سنیٹر روبینہ خالد ،رحیم داد خان اپر دیر پناکو ٹ میں سابق ایم پی انور خان ایڈو کیٹ کے رہائش گا ہ پر ورکر کنو نشن سے اپنے خطاب میں رحیم داد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف ہر دور میں سازش کی گئی ہے لیکن پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اور شہید کبھی نہیں مرتا وہ ہمیشہ لو گو ں کے دلو ں میں زندہ رہتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کر نے والے خواب خر گو ش سورہے ہے چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی روز بہ روز تر قی کر رہے ہے اس مو قع پر سنیٹر روبینہ خالد ،نورعالم خان ،سابق وزیر خزانہ ہمایو ن خان ،شجاع خان سابق ایم پی اے انو ر ک خان ایڈو کیٹ نے بھی اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ماں بی بی شہید کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے دعویدا ر تحریک انصاف کے حکومت نے عوام کو ڈیپریشن میں مبتلا کیا ہے صرف دہر نو ں اور ناچ گانو ں سے ملک اگے تر قی نہیں کر سکتا ہے انہو ں نے کارکنو ں پر زور دیا کہ اپس کے اختلافات کو ختم کرکے الیکشن دو ہزار اٹھارہ کے تیاری کریں انہو ں نے یہ بھی کہا کہ حکمران وقت اپنے اثاثے بڑھانے میں مصروف ہیں اور لو گ بھوکے مر رہے ہیں شہید ذولفقارعلی بھٹو اور شہید بی بی نے پاکستان کے غریب عوام کے خاطر اپنے جانو ں کا نذرانہ پیش کیا سنیٹر روبینہ خالد کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی قوم کے خاطر دن رات تگ ودو شروع کیا ہے اب فیصلہ عوام کا ہے کہ وہ ملک لوٹنے ولوں کو تر جح دیتاہے یا ملک کے خاطر جانے دینے والوں کو ،،،،،

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...