شیر گڑھ ،ورکر ویلفیئر بورڈ کی تنخوائیں نہ دینے کی صورت میں ہڑتال کی دھمکی

شیر گڑھ ،ورکر ویلفیئر بورڈ کی تنخوائیں نہ دینے کی صورت میں ہڑتال کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیر گڑھ(نامہ نگار) ورکر ویلفئر بورڈ خیبر پختونخواہ نے فوری طور پر تنخواہیں ریلیز نہ ہونے کی صورت میں تالہ بندی اور ہڑتال کی دھمکی دیدی اس ماہ ساری تنخواہیں نہ دی گئی تو پورے صوبے کو جام کردیں گے ان خیالات کا اظہار ورکر ویلفئر بورڈ انقلاب یونین کے صدر محمد سلیم نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سعودی عرب میں پھنسے ہوئے لوگوں کے لئے کروڑوں کا اعلان تو کرتے ہیں مگر اپنے ملک میں چھ مہینوں سے بھوک اور پیاس کا شکار ورکر ویلفئر بورڈ کے ملازمین کے لئے پیسے نہیں ہے اور گذشتہ چھہ مہینوں سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں مگرحکمرانوں کے کانوں پر پردے لگے ہوئے ہیں اور ہمارا احتجاج نہیں سنتے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر فوری طور پر ساری تنخواہیں ریلیز نہ کی گئی تو پورے صوبے میں ہڑتال اور تالہ بندی ہوگی۔