امیر محمد خان میگا پبلک پارک کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ،افتخار مشوانی

امیر محمد خان میگا پبلک پارک کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ،افتخار مشوانی

مردان)بیورورپورٹ(صوبائی اسمبلی کے رکن اور ڈیڈک کے چیئرمین افتخار علی مشوانی نے امیر محمد خان میگا پبلک پارک کے حوالے سے بعض حلقوں کی جانب سے پھیلائے گئے منفی تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔میگا پارک کے تعمیراتی کام میں کرپشن کی تحقیقات ہورہی ہیں اور انکوائری مکمل ہونے کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا ۔ ایک وضاحتی بیان میں اُنہوں نے کہا کہ کچھ دنوں سے بعض حلقے اس بارے میں افواہیں پھیلارہے ہیں اور ضلع کونسل کے اجلاس میں بھی یہ ایشو اُٹھایا گیا ۔حقیقت یہ ہے کہ صوبائی حکومت نے اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔میگا پارک میں کی گئی کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں اور ان تحقیقات کے مکمل ہونے سے پہلے کو ئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا ۔صوبائی حکومت مردان میں ایک اور پارک بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاہم اس کا میگا پارک منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ۔مردان صوبے کا دوسرا بڑااور اہم ترین شہر ہے جس کی ترقی کے لیے ہماری حکومت تعلیم ،صحت ،مواصلات سمیت متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن کی تکمیل سے یہاں کے عوام کو سہولیات میسر ہوں گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر