ضلع کونسل مردان ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوربلنگ پر تفصیلی بحث

ضلع کونسل مردان ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوربلنگ پر تفصیلی بحث

مردان(بیورورپورٹ) ضلع کونسل مردان کے اراکین نے ضلع مردان میں واپڈا کے ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بلنگ کے فوری خاتمہ کے بارے میں تفصیلی بحث ہوئی ۔ کونسل کا اجلاس کنوینئر اسد علی کشمیری کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس سے کونسل کے اراکین واجد علی، شیر بہادر، طارق عزیز ، میاں عبد الرحمان، مولانا امانت شاہ ، اینجینئر عادل نواز، ملک شوکت، کمال خان، حاجی سجادنے خطاب کیا۔ مقررین نے واپڈ ا کی جانب سے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کی مذمت کی۔ اور مطالبہ کیا کہ واپڈ ا کے اعلیٰ حکام لووڈ شیڈنگ کا شیڈول فراہم کریں۔ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اووربلنگ فوری طور پر ختم کریں۔ انہوں نے سپرنٹنڈنگ اینجینئر واپڈا مردان کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ اور اجلاس سے واک آوٹ کیا۔ ضلع انتظامیہ ، اسسٹنٹ کمشنر مردان خان محمد خان اور ایس پی اپریشن کی کوششوں سے ایس ای واپڈا اجلاس میں حاضر ہوئے۔ اور اجلاس کی کاروائی دوبارہ شروع ہوکر اراکین نے ضلعی انتظامیہ اور ایس ای واپڈا کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ آئندہ اجلاس صرف لوڈ شیڈنگ ، اووربلنگ کے متعلق ہوگا۔ جس میں سپرنٹنڈنگ اینجینئر واپڈا سمیت ، تمام ایکیسنز ، ایس ڈی اوز اور واپڈا کے متعلقہ حکام شرکت کرینگے۔ معزز اراکین اپنے اپنے علاقے کے مسائل کے متعلق واپڈا حکام کوآگاہ کریں گے۔ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر