مٹہ میں امن وامان کی صورتحال دگر گوں ہے ،صلاح الدین

مٹہ میں امن وامان کی صورتحال دگر گوں ہے ،صلاح الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ (نما ئندہ پاکستان ) تحصیل کونسل مٹہ میں اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان نے کہا ہے ۔کہ مٹہ میں امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں ۔اسلئے حکومت کو بروقت اقدامات اٹھانا چایئے ۔کیونکہ کونسل کے ممبروں کو باقاعدہ دھمکیاں دی جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا ۔کہ کونسل میں ٹی ایم او کا نہ ہونا ایک بحران بن چکا ہے ۔اور پتہ نہیں کی تحصیل ناظم ٹی ایم او کے بغیر کس طرح کام کرتے ہے ۔حکومت عوام کیلئے جوبھی کام کرتے ہے ۔تو وہ عوام پر احسان نہیں ۔کیونکہ ان کاموں کیلئے ان لوگوں نے عوام سے ووٹ لیا ہے ۔اور اب یہ ان لوگوں کی فرض ہے ۔کسی پر احسان نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹی ایم اے کو اپنا امدن بڑھانے کیلئے سبزی منڈھی جو غیر قانونی طورپر چلائی جاتی ہے ۔اور لاکھوں روپے ضائع ہوجاتی ہے ۔انکوکونسل کو لینا چایئے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو باغڈھیرئی نہر کی لوگوں کو پیسے ادا کرنا چایئے ۔اور نہر کی اوپر حفاظتی اقدامات بھی کرنے چایئے ۔انہوں نے کالاکوٹ روڈ پر سیکیورٹی کو زیادہ کرنے اور کالاکوٹ روڈ سے روکاوٹیں ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ۔یہ کسی پر احسان نہیں ۔کیونکہ لوگوں سے ووٹ ان کاموں کو کرنے کیلئے لئے جا تے ہے ۔انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں کی ٹرانسفارمر بنانے کی بعد اس پر جھنڈا لگانا کونسی خدمت ہے ۔