بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید دس ہزار فوجی تعینات کردئیے

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید دس ہزار فوجی تعینات کردئیے

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید دس ہزار فوجی تعینات کردئیے ،گزشتہ دنوں بھارتی فوج کی حراست میں معصوم کشمیر کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں جس کے بعد مزید بھارتی فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک 41 روز سے جاری ہے اور اس دوران بھارتی فوج کی بے ہیمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 100سے زائد معصوم کشمیر ی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ بھارتی فوج پر امن احتجاج کو دبانے کے لیے کوششیں مزید تیز کر رہی ہے۔بی بی سی نیوز کے مطابق ہندووں کی سالانہ امرناتھ یاترا کے اختتام کے ساتھ ہی یاترا کی حفاظت پر مامور دس ہزار فورسز اہلکاروں کی اضافی فورس کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف مقامات پر تعینات کیا جا رہا ہے۔اس دوران مقبوضہ وادی میں پیٹرول اور ڈیزل کی تقسیم روک دی گئی ہے جبکہ شہروں اور قصبوں میں دودھ، سبزیوں اور دوسری اجناس کی سپلائی کو بھی روکا جارہا ہے۔واضح رہے 8 جولائی کو پولیس کے آپریشن میں برہانی وانی کی ہلاکت کے بعد ہی مقبوضہ کشمیر میں حکومت مخالف احتجاج کی لہر پھیل گئی جس پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...