کراچی،وزیراعظم اور گورنر سندھ کی ملاقات،امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی،وزیراعظم اور گورنر سندھ کی ملاقات،امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی،وزیراعظم اور گورنر سندھ کی ملاقات،امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورہ کراچی کے دوران گورنر ہاو¿س پہنچ گئے،وزیراعظم نوازشریف اور گورنر سندھ عشرت العباد کی ملاقات بھی ہوئی جس میں امن وامان کی صورتحال، کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کراچی میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہونے والے بڑے ٹینکر کا افتتاح بھی کیا ۔ وزیراعظم امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، انہیں نیشنل بینک کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ نوازشریف معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے بھی جائیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں