ریو اولمپکس200میٹر ریس، یوسین بولٹ نے طلائی تمغہ جیت لیا

ریو اولمپکس200میٹر ریس، یوسین بولٹ نے طلائی تمغہ جیت لیا
ریو اولمپکس200میٹر ریس، یوسین بولٹ نے طلائی تمغہ جیت لیا

  

ریو(مانیٹرنگ ڈیسک)ریوڈی جنیرومیں جاری اولمپکس میں یوسین بولٹ نے 200 میٹر ریس جیت کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔جمیکا کے بولٹ نے 200 میٹر کی ریس کا فائنل 78.19 سیکنڈز میں جیتا، دوسرے نمبر پر کینیڈا کے آندرے ڈیگراس رہے ،انہوں نے فاصلہ 02.20 سیکنڈز میں طے کیا۔تیسرے نمبر پر فرانس سے تعلق رکھنے والے کرسٹروف لیمیٹرے رہے ، انکا فاصلہ 12.20 سیکنڈز تھا۔واضح رہے کہ بولٹ 100 میٹر کی دوڑ میں بھی طلائی تمغہ اپنے نام کر چکے ہیں۔اس طرح انہوں نے اب تک 2 سونے کے تمغے اپنے نام کر لیے ہیں۔

مزید : کھیل