ہرنائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،4افراد جاں بحق

ہرنائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،4افراد جاں بحق
ہرنائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،4افراد جاں بحق

  

ہرنائی(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت چار افراد کو موت کے گھات اتار دیا،دو افراد زخمی بھی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہرنائی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ گولیاں لگنے سے دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک کوئی بھی سراغ نہیں ملا، امکا ن ظاہر کیا جارہا ہے کہ فائرنگ دیرینہ دشمنی پر کی گئی۔

مزید : جرم و انصاف /اہم خبریں