ریو اولمپکس کا 13واں روز،امریکی کھلاڑی چھائے رہے،میڈلز کی دوڑ میں بھی سب سے آگے

ریو اولمپکس کا 13واں روز،امریکی کھلاڑی چھائے رہے،میڈلز کی دوڑ میں بھی سب سے ...
ریو اولمپکس کا 13واں روز،امریکی کھلاڑی چھائے رہے،میڈلز کی دوڑ میں بھی سب سے آگے

  


ریو(مانیٹرنگ ڈیسک)ریو اولمپکس کے تیرہویں روز امریکہ نے چار گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے، مینز ہاکی ایونٹ میں ارجنٹائن نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق مقابلوں کے 13ویں روز امریکی ایتھلیٹس نے ایک مرتبہ پھر اپنی برتری ثابت کی ہے جنہوں نے مینز چار سو میٹر ہرڈلز، ویمنز فری اسٹائل ریسلنگ میں گولڈ میڈلز جیتے، مینز شاٹ پٹ میں امریکی ایتھلیٹ ریان کراوزر نے نئے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ امریکہ کے ہی ایشٹن ایٹن نے سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ ڈیکاتھلون اپنے نام کی اور تیرہوین دن کا چوتھا گولڈ میڈل اپنے ملک کو جتوایا۔جاپان اور برطانیہ نے دو، دو سونے کے تمغے حاصل کیے ہیںِ، مینز ہاکی ایونٹ میں ارجنٹائن اولمپک کی تاریخ میں پہلی بار گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہا ۔ٹیبل پر امریکا 34 گولڈ کے ساتھ سرفہرست ہے، برطانیہ کے 21 طلائی تمغے ہیں جبکہ چین کے گولڈ میڈلز کی تعداد بیس ہوگئی ہے

مزید : کھیل


loading...