کراچی:اورنگی ٹاﺅن میں پولیس کا کامبنگ آپریشن، 36 افرادگرفتار

کراچی:اورنگی ٹاﺅن میں پولیس کا کامبنگ آپریشن، 36 افرادگرفتار
کراچی:اورنگی ٹاﺅن میں پولیس کا کامبنگ آپریشن، 36 افرادگرفتار

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) اورنگی ٹاو¿ن رئیس امروہی کالونی میں پولیس نے کامبنگ آپریشن کے دوران 5 ملزمان سمیت36 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق رئیس امروہی کالونی معصوم آباد میںمشتبہ افراد کی موجودگی پر کامبنگ آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران علاقہ کی ناکہ بندی اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔ کارروائی کے دوران پولیس پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس نے 5 مسلح ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کارروائی کے دوران 31 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بے قصور افراد کو چیکنگ کے بعد رہا کر دیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...