افغانستان میں استحکام،امریکہ پھر پاکستانی کردار کا معترف

افغانستان میں استحکام،امریکہ پھر پاکستانی کردار کا معترف
افغانستان میں استحکام،امریکہ پھر پاکستانی کردار کا معترف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے ایک بار پھر پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا ہے۔مریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو ایک جیسے چیلنجز کا سامناہے۔ کابل کے امن و استحکام میں اسلام آباد کا اہم کردار ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات مزید بہتر کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران جان کربی کا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدیں مشترکہ ہیں انہیں مشترکہ چیلنجز کے ساتھ مشترکہ مسائل کا بھی سامنا ہے، دونوں کو ملکر ان چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔ اسلام آباد اور کابل کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیر خارجہ جان کیری نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرکے ملکی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، طالبان،داعش اور القاعدہ کے متعلق بھی بات چیت ہوئی، دہشتگردی کے خاتمے میں امریکا افغانستان کی مدد کررہاہے لیکن دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا وقت نہیں دے سکتے۔ ایک سوال پر جان کربی نے کہاکہ ایران کو حال ہی میں دی گئی 40 کروڑ ڈالر کی ادائیگی امریکی قیدیوں کی رہائی سے مشروط تھی۔