جونیئرسکواش چیمپئن شپ جیتنے کے بعد قومی ٹیم وطن پہنچ گئی ، ایئر چیف سہیل امان نے استقبال کیا

جونیئرسکواش چیمپئن شپ جیتنے کے بعد قومی ٹیم وطن پہنچ گئی ، ایئر چیف سہیل امان ...
جونیئرسکواش چیمپئن شپ جیتنے کے بعد قومی ٹیم وطن پہنچ گئی ، ایئر چیف سہیل امان نے استقبال کیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پولینڈ میں ورلڈ جونیئرسکواش چیمپئن شپ جیتنے والی قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ میں جاری ورلڈجونیئرسکواش چیمپئن شپ جیتنے کے بعد قومی سکواش ٹیم وطن پہنچ گئی جہاں نور خان ایئر بیس پر ایئر چیف سہیل امان نے ٹیم کا استقبال کیا ۔جونیئرسکواش ٹیم نے فائنل میں مصر کو 1-2ے شکت دی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نور خان ایئر بیس پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایئر چیف سہیل امان کا کہناتھا کہجونیئرسکواش ٹیم نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔ جونیئرسکواش ٹیم کی جیت پر فخر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جونیئر ٹیم مستقبل میں تین انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لینے جا رہی ہے ،امیدہے کہ ٹیم آگے بھی اچھی کارکردگی دکھائے گی ۔ ہمیں بچوں کو سہولیات دینی چاہئیں اور ہم سب کو چاہئیے کہ بچوں کی حوصلہ افزائی کریں ۔

یاد رہے کہ جونیئرسکواش ٹیم نے ٹائٹل چھٹی باراپنے نام کیاہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : کھیل