سیب ضرورکھائیں لیکن دھوکر، ورنہ۔۔۔

سیب ضرورکھائیں لیکن دھوکر، ورنہ۔۔۔
سیب ضرورکھائیں لیکن دھوکر، ورنہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)آپ جلدی میں گھر سے نکل رہے ہیں اور میز یا کچن سے ایک سیب اٹھا کر نکل جاتے ہیں اور اسے چبانے لگتے ہیں، کیا آپ ایسا کرتے ہیں؟اگر ہاں تو آپ ایک بہت اہم چیز بھول رہے ہیں اور وہ سیب کو دھونا۔درحقیقت ایسا کرنا آپ کو مختلف امراض کا شکار بنا سکتا ہے۔یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ٹینیسی اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دیکھنے میں صاف اور جگمگانے والے سیب جراثیموں سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سیب کو دھوئے بغیر کھانے سے اس پر موجود کیڑے مار ادویات کے اجزائ اور نقصان دہ بیکٹریا جسم کا حصہ بن سکتے ہیں اور اگر آپ کا جسمانی دفاعی نظام کمزور ہو تو ہاضمے یا دیگر امراض شنکار بناسکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق سیب کاشت ہونے کے بعد طویل سفر کرکے لوگوں کے گھر پہنچتے ہیں اور اس راستے کے دوران نقصان دہ جراثیم اس پر چپک سکتے ہیں اور ایسے آلودہ پھلوں کی وجہ سے اکثر ہیضے، بخار، گردے کے امراض اور پیشاب کی نالی میں انفیکشن جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کبھی بھی سیب یا دیگر پھل دھوئے بغیر نہ کھائیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -