مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید ہو گیا ،حریت رہنماﺅں کی اپیل پر ہڑتال میں 25اگست تک توسیع
سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک ) حریت رہنماﺅں کی اپیل پر بھارتی ظلم کے خلاف ہڑتال میں 25اگست تک توسیع کر دی گئی ۔بھارتی فوج نے گزشتہ رات بھی پیلٹ گنوں سے فائرنگ کر کے ایمبولینس ڈرائیور کو شہید کر دیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیر ی حریت رہنماﺅں نے بھارت مخالف مظاہروں کا اعلان کر دیا اور بھارتی ظلم و ستم کے خلاف ہڑتال میں 25اگست تک توسیع کر دی ہے ۔کل بھارتی فوج کےمظالم کےخلاف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزکی جانب مارچ کیاجائےگا۔
جونیر سکواش چیمپئن شپ جیتنے کے بعد قومی ٹیم وطن پہنچ گئی ، ایئر چیف سہیل امان نے استقبال کیا
بھارتی فوج نے خوراک لانے والی گاڑیوں کا داخلہ بھی مقبوضہ کشمیر میں بند کر دیا ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی تشدد سے 8جولائی سے اب تک 83بے گناہ اور نہتے کشمیری شہید جبکہ 8ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی جانب سے کرفیو نافذ ہے جس کے باعث وادی میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے فوج کی جانب سے وادی میں کھانے پینےکاسامان لانےوالی گاڑیوں کا داخلہ بھی بندکردیا گیا ہے۔حریت رہنماؤں نے آج نماز جمعہ کے بعد بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے کرنے کااعلان کیا ہے۔