پاکستان کی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پرامن کوششیں قابل تعریف ہیں:بانکی مون
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بانکی مون نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کریں تاہم اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے خدمات فراہم کرنے کو تیار ہے۔’’اقوام متحدہ اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کا منتظر ہوں‘‘۔
وزیرا عظم کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے حالات کا نوٹس لینے کیلئے لکھے گئے خط کے جواب میں بانکی مون نے کہا ہے کہمقبوضہ کشمیر میں تشدد روکنےکےلیےکوششیں کی جائیں گی ،مسئلہ کشمیر کا پر امن حل علاقائی امن اور استحکام کیلئے ناگزیر ہے تاہم کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات سے ہی حل ہو سکتے ہیں ،”مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہیں “۔
جونیر سکواش چیمپئن شپ جیتنے کے بعد قومی ٹیم وطن پہنچ گئی ، ایئر چیف سہیل امان نے استقبال کیا
جنرل سیکرٹری بانکی مون کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے علاقائی امن اور مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کرنے کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں ۔پاکستان،بھارت کے درمیان کشمیرسمیت مسائل مذاکرات سے حل ہوسکتے ہیں۔