17ہزار ٹن کا فلیٹ ٹینکرپاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ،وار شپ قوم کیلئے یوم آزادی کا تحفہ ہے،وزیراعظم

17ہزار ٹن کا فلیٹ ٹینکرپاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ،وار شپ قوم کیلئے یوم آزادی ...
17ہزار ٹن کا فلیٹ ٹینکرپاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ،وار شپ قوم کیلئے یوم آزادی کا تحفہ ہے،وزیراعظم

  

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ترکی کے اشتراک سے تیار ہونے والاسترہ ہزار ٹن کافلیٹ ٹینکر پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کرلیا گیا،وزیراعظم نوازشریف نے افتتاح کیا۔ فلیٹ ٹینکر لاجسٹک سپورٹ، جنگی آپریشن میں ہیلی کاپٹرز کی معاونت اور طبی سہولتوں کے ساتھ امدادی آپریشن کی صلاحیت رکھتا ہے۔سال 2013 ءمیں ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان اور ترکی کے تعاون سے 17ہزار ٹن کا فلیٹ ٹینکرکراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا۔ترکی کی شپ بلڈنگ فرم سووما ٹیکنالوجی،ایس ٹی ایم اور کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس نے مشترکہ طور پراس ٹینکر کو مقررہ وقت سے2 ماہ قبل تیار کرلیا،دہرے ہل پر مشتمل یہ ٹینکربین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے،فلیٹ ٹینکر پاک بحریہ کے کارگو ترسیل اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا۔یہ فلیٹ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنگی آپریشن میں معاونت کی صلاحیت بھی رکھتا ہے،یہ جہاز جدید طبی سہولیات کے ساتھ جنگ اور امدادی آپریشن کے ساتھ دوسرے جہاز کو مدد فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے وار شپ فلیٹ ٹینکر کو یوم آزادی پر ترکی کا پاکستانی عوام کے لئے تحفہ قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان معاشرتی، سماجی اور تہذیبی تعلقات ہیں، اس جہاز کی تیاری سے یہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ نوازشریف نے ایک بار پھر پاک چائنا اقتصادی راہداری کو گیم چینجر قرار دیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں