پریانکا اردو سیکھنے کی خواہش مند
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اردو اور فرانسیسی زبان سیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر براہ راست بات چیت میں اپنے چاہنے والوں کے سوالوں کے جوابات دیئے جب کہ اس دوران جب پریانکا سے کوئی دوسری زبان سیکھنے اور بولنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے فوراً ’اردو‘جواب دیا اور یہی نہیں بلکہ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اردو اور فرینچ زبان سے بہت محبت اور وہ ان دونوں زبانوں کو سیکھنا چاہتی ہیں۔