ارجنٹینیا کا ہاکی میں پہلا گولڈ میڈل

ارجنٹینیا کا ہاکی میں پہلا گولڈ میڈل
ارجنٹینیا کا ہاکی میں پہلا گولڈ میڈل

  

ریو(مانیٹرنگ ڈیسک) ریو اولمپکس میں مردوں کے ہاکی کے مقابلوں میں ارجنٹینا نے بیلجیئم کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ہاکی میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ میچ کے ابتدائی لمحات میں بیلجیئم کے ٹنگئے کوسنس نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تھی لیکن اس کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم پوری طرح کھیل پر چھائی رہی اور ہاف ٹائم سے پہلے تین گول کر دیے۔ارجنٹینا کی طرف سے باپلو ابرا، اگناشیو ارتز اور گونزالو پیلٹ کے گول کی بدولت اسے تین، ایک کی برتری حاصل ہوگئی۔ بعدازاں بیلجیئم کے گودیئر بوکارڈ نے ایک گول کر کے اس برتری کو کم دیا۔بیلجیئم نے سکور برابر کرنے کے لیے ارجنٹینا کے گول پر کئی حملے کیے جسے ارجنٹینا کے گول کیپر ڑوان ویولدی نے ناکام بنا دیا۔میچ کے آخری لمحات میں ارجنٹینا کے آگسٹن مزیلی نے گول نے ارجنٹینا کی فتح یقینی بنا دی۔ کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گئے میچ میں جرمنی نے ہالینڈ کو شکست دی ریو اولمپکس میں ہاکی کے میدان میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والی ارجنٹینا کی ٹیم اس سے پہلے کبھی بھی اولمپکس مقابلوں میں سیمی فائنل تک بھی رسائی حاصل نہیں کر سکی تھی۔بیلجیئم کی ٹیم نے بھی پہلی مرتبہ اولمپکس مقابلوں میں فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور ہاکی کے مقابلوں میں سنہ 1920 میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے کے بعد اس کا یہ دوسرا تمغہ ہے۔دوسری جانب کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گئے میچ میں جرمنی نے ہالینڈ کو پینلٹی شوٹ آو¿ٹ پر تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔جرمنی اور ہالینڈ کا میچ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔

مزید : کھیل