محبت کی علامت ، تاج محل اب دبئی میں

محبت کی علامت ، تاج محل اب دبئی میں
محبت کی علامت ، تاج محل اب دبئی میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں تیار کیا گیا تاج محل کا ماڈل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ،لیگولینڈ میںاس ماڈل کو دو لاکھ اسی ہزار سے زائد انیٹوں سے تیار کیا گیا ہے، جس کا وزن 645.9کلو گرام ہے۔ اس محل کی تعمیر میں 2،019 گھنٹے لگے تاج عریبیہ کی ایک منفرد خوبی یہ ہے کہ مخصوص روشنیوں کے استعمال سے رات کے وقت یہ چاندنی میں نہایا نظر آئے گا، 350 کمروں پر مشتمل 20 منزلہ عمارت کو مکمل طور پر سفید سنگِ مرمر سے تیار کرکے شیشوں سے مزین کیا گیا ہے ۔تاج محل کو دنیا بھر میں محبت کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے جبکہ یہ دنیا کے سات عجوبوں میں سے ایک ہے ۔تین سو ساٹھ سال قبل مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے اپنی ملکہ کی موت کے بعد اس کی یاد میں بنوایا تھا، مغل شہنشاہ شاہ جہاں کو اس محل کی تعمیر میں 22سال لگے تھے۔واضح رہے کہ دبئی میں موجود اس لیگو لینڈ کا رواں سال اکتوبر میں باقاعدہ آغاز کیا جائیگا، جس میں تقریباً15 ہزار شاہکار 60ملین لیگو برکس کی مدد سے تیار کرکے رونمائی کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

مزید :

عرب دنیا -