کشمیر کبھی بھارت میں ضم نہیں ہوا، اٹوٹ انگ کیسے بن گیا، وادی کا سودا کرنے والے مہاراجہ کے بیٹے کا راجیہ سبھا میں خطاب

کشمیر کبھی بھارت میں ضم نہیں ہوا، اٹوٹ انگ کیسے بن گیا، وادی کا سودا کرنے ...
کشمیر کبھی بھارت میں ضم نہیں ہوا، اٹوٹ انگ کیسے بن گیا، وادی کا سودا کرنے والے مہاراجہ کے بیٹے کا راجیہ سبھا میں خطاب

  

نئی دہلی (صباح نیوز) کشمیر کا بھارت کے ہاتھ سودا کرنے والے مہاراجہ ہری سنگھ کے بیٹے نے بھی کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ اور اندرونی معاملہ قرار دینے کا بھارتی موقف مسترد کر دیا۔ بھارتی راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر کرن سنگھ نے سوال اٹھایا کشمیر کبھی بھی بھارت میں ضم نہیں ہوا۔ اٹوٹ انگ کیسے بن گیا؟

ڈاکٹر کرن سنگھ نے راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام مہاراجہ ہری سنگھ اور بھارت کے انگریز گورنر جنرل کی ملی بھگت اور سودے بازی کا نتیجہ آج تک بھارتی مظالم کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کشمیر کو بھارتی ریاست کہنے کے دعووں کو جھوٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا وہ اس معاہدے کے گواہ ہیں اور کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ کبھی تھا اور نہ ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اپنا اندرونی معاملہ قرار دیکر پاکستان سے مذاکرات سے انکار نہیں کر سکتا۔ جب میرے والد مہاراجہ ہری سنگھ نے بھارت کے ساتھ الحاق کی دستاویز پر دستخط کئے تو اس کمرے میں موجود تھا۔

شکست کا خوف؟ٹرمپ معافیاں مانگنے لگے

دستاویز کے مطابق بھارت کے ساتھ صرف دفاع مواصلات اور خارجہ امور پر الحاق ہوا۔ ڈاکٹر کرن سنگھ نے بھارتی ایوانوں میں کھڑے ہو کر کہا بھارت صرف کشمیر کے رقبہ پر دعویدار ہے اور آج تک بھارت نے کشمیریوں کو اپنا نہیں سمجھا ورنہ کشمیر میں 41 دن سے جو ہو رہا ہے وہ نہ ہوتا۔

مزید : بین الاقوامی