اونج لائن میٹرو ٹرین : حکومتی این او سی کالعدم ، تاریخی عمارتوں کی حدود میں تعمیرات نہ کرنے کا فیصلہ برقرار

اونج لائن میٹرو ٹرین : حکومتی این او سی کالعدم ، تاریخی عمارتوں کی حدود میں ...
اونج لائن میٹرو ٹرین : حکومتی این او سی کالعدم ، تاریخی عمارتوں کی حدود میں تعمیرات نہ کرنے کا فیصلہ برقرار

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی تعمیر کے حوالے سے حکومتی این او سی کالعدم قرار دیدیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکور ٹ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کی تعمیر کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکومتی این او سی کالعدم قرار دیدیے ۔

عدالت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی تعمیر کیلئے 11تاریخی عمارتوں کی 200فٹ حدود میں تعمیرات نہ کرنے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے ڈی جی آرکیالوجی کو یونیسکو اتھارٹی سے ملکر نئی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کا حکم سنا دیا ۔ عدالت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے حوالے سے دائر تمام درخواستیں نمٹا دیں اور ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے دائر زیادہ تر درخواستیں خارج کر دیں۔

مزید : لاہور


loading...