آج بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب ، پنجاب سمیت مختلف مقامات پر گرج چمک کسیاتھ بارش کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

آج بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب ، پنجاب سمیت مختلف مقامات پر گرج چمک ...
آج بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب ، پنجاب سمیت مختلف مقامات پر گرج چمک کسیاتھ بارش کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزار ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محمد ایاز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کی امید ہے۔

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید ہو گیا ،حریت رہنماﺅں کی اپیل پر ہڑتال میں 25اگست تک توسیع

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: کالام01ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

جونیئرسکواش چیمپئن شپ جیتنے کے بعد قومی ٹیم وطن پہنچ گئی ، خبر پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت42، دالبندین41 اور نوکنڈی میں 40 ڈگری جبکہ آج لاہور اور کراچی میں کم سے کم 27، اسلام آباد 22، پشاور 24، کوئٹہ 17، گلگت14، چترال 16اور ہنزہ میں 15ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید : ماحولیات