محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی : خردبرد کے الزام پر محکمہ آبپاشی کا ایکسیئین گرفتار

محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی : خردبرد کے الزام پر محکمہ آبپاشی کا ایکسیئین ...
محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی : خردبرد کے الزام پر محکمہ آبپاشی کا ایکسیئین گرفتار

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) اینٹی کرپشن حکام نے خرد برد کے الزام پر محکمہ آبپاشی کے ایکسیئین کو گرفتار کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے 15کروڑ کی کرپشن کے الزام پر ایکسیئین عابد رضا زیدی کو حراست میں لے لیا ۔ ملزم پر بلوںکی مد میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کا چار روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے اور اس سے تحقیقات جاری ہیں ۔ کرپشن میں محکمہ آبپاشی کے دیگر اعلیٰ افسران کے ملوث ہونے کا بھی امکان ہے ۔

مزید : لاہور


loading...