باکسر عامر خان تھر واسیوں کا دکھ بانٹنے پہنچ گئے،واٹرسپلائی کا افتتاح ، ہسپتال کی تعمیر کا اعلان کردیا

باکسر عامر خان تھر واسیوں کا دکھ بانٹنے پہنچ گئے،واٹرسپلائی کا افتتاح ، ...
باکسر عامر خان تھر واسیوں کا دکھ بانٹنے پہنچ گئے،واٹرسپلائی کا افتتاح ، ہسپتال کی تعمیر کا اعلان کردیا

  


تھر(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے  آرمی کے جوانوں کے ہمراہ تھر کے مختلف دیہات کا دورہ کیا،انہوں نے اسلام کوٹ کے دور دراز دیہات میں پانی و بجلی کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور  ہسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق تھر کے مکینوں کی حالت زار اور بھوک پیاس کا دکھ معروف پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کو تھر کے صحرا میں کھینچ لایا۔عامر خان اورا ن کی اہلیہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ننگر پارکر کے علاقے میراواہ پہنچے جہاں سے وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کے ہمراہ اسلام کوٹ کے دیہات سوجا ویری اورجوڑو پہنچے اور اُنہوں نے دورے کی تصاویر بھی ٹوئٹر پر شیئرکیں۔

عامر خان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر  تھر میں پانی اور صحت کے شعبوں میں بہتری کےلئے وہ بھر پور تعاون کرنے اور عوام کی بہتری کے لئے اپنا کردار نبھانے کا عندیہ دیا۔عامر خان نے علاقہ مکینوں کی طرف پرتپاک استقبال کیے جانے پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ عامر خان فاؤنڈیشن علاقے میں کنویں تعمیر کرے گی ۔ اپنے دورے کے دوران عامر خان علاقہ مکینوں میں گھل مل گئے اور پاک آرمی کا بھی تعاون کرنے پر شکریہ اداکیا۔ عامر خان نے بتایاکہ تھر کے بچے اُنہیں تنہا چھوڑنے کو تیار نہیں تھے جبکہ خواتین نے بھی ان کی اہلیہ فریال مخدوم کی آمد کا پرجوش خیرمقدم کیا۔ 

مزید : کھیل


loading...