ترکی میں بم دھماکے نے شادی کی خوشیوں کو بدترین افراتفری کا شکار کردیا

ترکی میں بم دھماکے نے شادی کی خوشیوں کو بدترین افراتفری کا شکار کردیا
ترکی میں بم دھماکے نے شادی کی خوشیوں کو بدترین افراتفری کا شکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(نیوزڈیسک)دنیا کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے جس نے پوری دنیاکے انسانوں کو شدیدخوف ہوہراس کا شکار کردیا ہے،خوشی ہو یا غم انسانیت سے بے بہرہ دہشت گردزندگی کا کوئی بھی لمحہ برباد کرنے سے نہیں چوکتے۔ایسا ہی ایک اندوہناک واقعہ ترکی میں پیش آیا ہے جہاں گزشتہ روز ایک پولیس سٹیشن پر کئے گئے کار بم حملے نے تھانے کے قریب واقعہ ایک ہال میں ہو نے والی شادی کی تقریب کو بدترین افراتفری کا شکار کردیا۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
برطانوی اخبار میٹروکے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی شہر’ وین‘ میں ایک ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک قریبی پولیس سٹیشن پر کار بم حملہ کیا گیا جس کے پھٹنے سے شادی ہال کی کھڑکیا ں اور دروازے ٹکڑ ے ٹکڑے ہوگئے جب کہ ہال میں موجود دولہا دلہن سمیت دیگر افراد جو کہ روائتی رقص کر کے خوشیاں منا رہے تھے اس اچانک افتاد پر بوکھلا گئے اور شادی کی تقریب شدید افرا تفری کا شکار ہو گئے۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں موجود لوگوں میں سے کچھ نے خود کو کرسیوں اور میزوں تلے چھپایا تو کوئی ادھر ادھر بھاگا،ماﺅں نے بچوں کو خود میں چھپاکر محفوظ جگہ کی طرف دوڑ لگائی ۔غرض ہر وہ شخص جس کا چہرہ خوشی سے تمتما رہا تھا دہشت گردو ں کے سفاکانہ حملے کی وجہ سے وہ بدحواس ہو گیا اور آہ و زاری کرنے لگا۔تھوڑی ہی دیر میں خوب صورت شادی ہال اجڑے ہوئے ’قلعے ‘کا منظر پیش کرنے لگا۔

بدھ کو ہونے والے اس حملے میں کل تین افراد ہلاک اور 73زخمی ہوئے تاہم شادی مین شریک کسی شخص کے زخمی ہونے سے متعلق اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔