بینک آف پنجاب کو جائیداد فیس،گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولیوں کا اختیار مل گیا

بینک آف پنجاب کو جائیداد فیس،گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولیوں کا اختیار مل گیا
بینک آف پنجاب کو جائیداد فیس،گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولیوں کا اختیار مل گیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے بینک آف پنجاب کو جائیداد کی فیس اور گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس وصول کرنے کا اختیار دے دیا۔ اب عوام پنجاب بینک کی تمام شاخوں میں اپنے واجبات ادا کر سکیں گے۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک آف پنجاب کو نیشنل بینک کا درجہ دے دیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے احکامات جاری کیے ہیں کہ بینک آف پنجاب اب جائیداد کی فیس‘ اسٹامپ پیپرز کی ڈیوٹی اور گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس وصول کرنے کا اہل ہو گا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق عوام اب ایکسائز اور ایل ڈی اے سے متعلقہ فیسیں بھی بینک آف پنجاب میں جمع کرا سکیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ اقدامات اس لیے کیے گئے ہیں تاکہ ایک طرف تو عوام کی مشکلات میں کمی ہو اور انہیں لمبی لمبی قطاروں میں نہ لگنا پڑے جبکہ دوسری جانب اس اقدام سے بینک کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا۔

مزید : بزنس