نندی پور پاور پلانٹ سے پیداوار صرف 250 میگاواٹ،وزارت پانی وبجلی نے اعتراف کرلیا

نندی پور پاور پلانٹ سے پیداوار صرف 250 میگاواٹ،وزارت پانی وبجلی نے اعتراف ...
نندی پور پاور پلانٹ سے پیداوار صرف 250 میگاواٹ،وزارت پانی وبجلی نے اعتراف کرلیا

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت پانی و بجلی کی جانب سے قومی اسمبلی کی پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ کہ نندی پور پاور پلانٹ سے 425کے بجائے صرف 250میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق چیی¿رمین سید خورشید شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سیکریٹری پانی و بجلی یونس داھگا نے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ نندی پو ر پاور پلانٹ سے فی یونٹ پیدوار پر سات روپے پچیس پیسے لاگت آرہی ہے تاہم رواں سال پلانٹ کی گیس پر منتقلی کے بعد یہ لاگت کم ہوجائے گی۔ سیکریٹری پانی و بجلی نے بتایا کہ پلانٹ اس وقت 425کے بجائے صرف250میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے ۔ کمیٹی رکن شفقت محمود کے استفسار پربتایا گیا کہ نئے بلنگ سسٹم اور موبائل میٹر ریڈنگ جیسے اقدامات کے سبب بجلی چوری اور لائن لاسزکا اثر عام صارف پر نہیں پڑے گا۔

مزید : بزنس


loading...