اس سے پہلے کہ رگیں کٹتیں،ڈیوٹی سے گھر واپس جانیوالے اہلکار نے چینی خاتون کو دبوچ کر خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

اس سے پہلے کہ رگیں کٹتیں،ڈیوٹی سے گھر واپس جانیوالے اہلکار نے چینی خاتون کو ...
اس سے پہلے کہ رگیں کٹتیں،ڈیوٹی سے گھر واپس جانیوالے اہلکار نے چینی خاتون کو دبوچ کر خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

  

بیجنگ(نیوزڈیسک)اسلا م آباد میں ’سکندر ‘نامی شخص کی جانب سے شہر بھر کو خوفزدہ کرنے والاشخص تو آپ کو یاد ہی ہو گا،اب ’سکندرمزاج‘ایک چھرا بردار خاتون بھی منظر عام پر آگئی ہے جس نے چین کے ایک شہر میں بھرے بازار میں خودکشی کی کوشش کی لیکن ڈیوٹی ختم کرکے گھر جانیوالے پولیس نے ’زمرد خان ‘ کا کردار نبھاتے ہوئے خودکشی کی کوشش ناکام بنادی۔

چینی زبان میں پاکستان اور چین کی خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تفصیلات کے مطابق جنوب مشرقی چین کے علاقہ چینگ دو میں ایک چھر ا بردار خاتون سڑک پر آگئیں اور زور زور سے چلانے لگی کہ وہ خودکشی کرنے لگی ہے۔لوگ اس صورتحال میں کافی پریشان ہو گئے جبکہ سرخ لباس میں ملبوس خاتون نے اپنے دائیں ہاتھ میں موجود چھرا کلائی پر بھی پھیر دیا۔ تاہم اسی وقت خاتون کے پیچھے سے گزرنے والے ایک شخص نے اچانک اسے جھپٹ لیا اور اس سے چھرا چھین کراسکی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی۔اس شخص نے اس مہارت سے اس پر قابو پایا کہ اس واقعے میں کسی کو کوئی خراش تک نہ آئی۔

چینی گاڑیوں کو چوہوں سے بچانے کیلئے کیا کرتے ہیں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

جیسے ہی اس شخص نے خاتون کو نیچے گرایا تو موقع پر موجود پولیس اہلکار بھی اس کی مدد کو آگئے اور انہوں نے لڑکی کو اپنی حراست میں لے لیا۔بعدازاں معلوم ہوا کہ خاتون پر جھپٹ کر اس کی خودکشی کی کوشش ناکام بنانے والا شخص بھی پولیس اہلکار تھا جو اپنی ڈیوٹی ختم کر کے سول کپڑوں میں واپس جا رہا تھا۔سوشل میڈیا پر اس شخص کی پھرتی اور فوری فیصلے کو خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے جب کہ اس ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ 86ہزار افراد دیکھ چکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی