جامعہ کراچی : وومن سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کا سیمینار ہال عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جامعہ کراچی میں وومن سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کا سیمینار ہال عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کر دیا گیا ۔
اب تک نیو ز کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے عبدالستار ایدھی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے وومن سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے سیمینار ہال کو انکے نام سے منسوب کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے باقاعدہ ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کو مدعو کیا گیا تھا ۔ ہال کا افتتاح فیصل ایدھی نے کیا ۔