مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سنگین تشویش کا باعث ہیں: ناصر جنجوعہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سنگین تشویش کا باعث ہیں: ناصر جنجوعہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سنگین تشویش کا باعث ہیں: ناصر جنجوعہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک میں کشمیریوں کے خلاف بھارت کی ظالمانہ کارروائیاں پاکستان کیلئے سنگین تشویش کا باعث ہیں،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے قائم کی جانے والی کمیٹی کا پہلا اجلاس پیر کووزیراعظم سیکریٹریٹ میں طلب کر لیاگیا۔ اجلاس میں کمیٹی کے تمام ارکان، متعلقہ وفاقی سیکرٹریز، تمام چیف سیکرٹریز، آئی جیز پولیس، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز، انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے، صوبائی سیکرٹریز داخلہ اور دیگر افسران شرکت کریں گے۔

17ہزار ٹن کا فلیٹ ٹینکرپاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ،وار شپ قوم کیلئے یوم آزادی کا تحفہ ہے،وزیراعظم

سرکاری ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان، چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اور چیئرمین پی ٹی اے کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کمیٹی قومی خواہشات کے مطابق مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے صورتحال کا جائزہ لے گی، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی اور اس سلسلہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے حال ہی میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکیلئے قائم کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک میں کشمیریوں کے خلاف بھارت کی ظالمانہ کارروائیاں پاکستان کیلئے سنگین تشویش کا باعث ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ناروے کے وزیر خارجہ بارگ برینڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو ان سے ملاقات کی۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے ناروے کے وزیر خارجہ کو افغانستان کے عوام کی طرف سے شروع کردہ امن عمل کے ذریعے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

قیدیوں کی رہائی کیلئے ایران کو 40 کروڑ ڈالر دئیے، امریکہ کا اعتراف

اس کے علاوہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات سے بھی انہیں آگاہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے حاصل ہونے والی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ ناروے کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن اور استحکام میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید : اسلام آباد