ملک بھر کے شادی ہالز میں بکنگ پر ایڈوانس سیلز ٹکس وصول کرنے کا فیصلہ

ملک بھر کے شادی ہالز میں بکنگ پر ایڈوانس سیلز ٹکس وصول کرنے کا فیصلہ
ملک بھر کے شادی ہالز میں بکنگ پر ایڈوانس سیلز ٹکس وصول کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں شادی ہالز کی ایڈوانس بکنگ پر سیلز ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں تمام ریجنل ٹیکس دفاتر کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈرائی کلینرزسے بھی ٹیکس وصولی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں اے کیٹگری کے ڈرائی کلینرز کو ٹیکس ادائیگی کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔ جس کے لئے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈرائی کلینرز کی فہرستیں تیار کرلی ہیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہزاروں ڈرائی کلینرز ہیں اور ایک بھی ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہے۔

مزید : بزنس