پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں4روپے 50پیسے تک کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں4روپے 50پیسے تک کمی کا امکان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں4روپے 50پیسے تک کمی کا امکان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات چار روپے 50پیسے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالےس ے سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے جس میں قیمتوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق آئندہ ماہ سے پٹرول دوروپے60پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 3روپے 46پیسے ،مٹی کا تیل تین روپے ،لائٹ ڈیزل دوروپے 80پیسے جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت میں چار روپے 50پیسے تک کی کمی کا امکان ہے۔

مزید : بزنس