15پر اغواکی جھوٹی کالیں کرنے والوں کی گرفتاری کا حکم

15پر اغواکی جھوٹی کالیں کرنے والوں کی گرفتاری کا حکم
 15پر اغواکی جھوٹی کالیں کرنے والوں کی گرفتاری کا حکم

  

لاہور(ویب ڈیسک )بچوں کے اغوا کے حوالے سے شر پسند عناصر 15پر جھوٹی کالیں چلا کر شہریوں کے خوف وہر اس میں اضافہ کرنے لگے گزشتہ 15روز میں لاہور کے مختلف علاقوں میں اغوا کی 32جھوٹی کالیں کی گئیں،ڈی آئی جی آپریشن نے تمام ایس پیز کو ان ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

ڈرائیور نے لڑکی کو اغوا کرلیا

روزنامہ دنیا کے مطابق جھوٹی کالوں پر متعلقہ پولیس اس جگہ پر گئی تو پتہ چلا کہ یہاں پر کوئی واقعہ نہیں ہوا جب پولیس نے اس نمبر پر کال کرکے دوبارہ رابط کی کوشش کی تو نمبر ہی بند ملے ،اکثر لوگوں نے ایسی جگہ بتائی جہاں پولیس کی گاڑی ہی نہیں جا سکتی۔ ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہریوں کی اپیل پر15پر جھوٹی کالیں چلانے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے تمام ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 15پر جھوٹی کال کرنے والے تمام ملزمان کا ڈیٹا نکالا جائے اور انکو گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا جائے۔

مزید : لاہور